جمعہ، 19 فروری، 2021
بدھ، 10 فروری، 2021
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مقام
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا
آج کے دن تم میں سے کون روزہ دار
ہے؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں
پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:
آج کے دن تم میں سے کون جنازے کے
ساتھ گیا؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:
آج کے دن تم میں سے کس نے مسکین کو
کھاناکھلایا؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں نے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:
آج کے دن تم میں سے کس نے بیمار کی
پرسش کی یعنی عیادت کی؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں نے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا
جس میں یہ سب باتیں جمع ہوں وہ جنت
میں جائے گا
پیر، 25 جنوری، 2021
جنت و جہنم کا بیان
جنت و جہنم کا بیان
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا
جب اہل جنت جنت میں چلے جائیں گے اور اہل دوزخ دوزخ میں چلے
جائیں گے
تو موت کو لایا
جائے گا اور اسے جنت اور دوزخ کے درمیان رکھ کر ذبح کر دیا جائے گا۔
پھر ایک آواز دینے
والا آواز دے گا کہ اے جنت والو!
تمہیں اب موت نہیں
آئے گی
اور اے دوزخ والو!
تمہیں بھی اب موت
نہیں آئے گی۔
اس بات سے جنتی اور زیادہ خوش ہو جائیں گے
اور جہنمی اور
زیادہ غمگین ہو جائیں گے
اتوار، 17 جنوری، 2021
مسلمان کےمسلمان پرحقوق
مسلمان کےمسلمان پرحقوق
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہےکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا:
ایک مسلمان کےدوسرے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں:
1۔سلام کا جواب دینا
2۔دعوت قبول کرنا
3۔جنازوں کے پیچھے چلنا
4۔مریض کی بیمار پرسی کرنا
5۔اورچھینکنے والے کی چھینک کا جوب دینا، بشرطیکہ وہ (اَلْحَمْدُ
لِلّٰهِ) کہے
متفق علیہ
جمعرات، 31 دسمبر، 2020
نکاح کےلیے بہترین عورت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
عورت سے نکاح چار چیزوں
کی بنیاد پر کیا جاتا ہے
اس کے مال کی وجہ سے
اور اس کے خاندانی شرف کی
وجہ سے
اور اس کی خوبصورتی کی وجہ
سے
اور اس کے دین کی وجہ سے
اور تو دیندار عورت سے نکاح
کر کے کامیابی حاصل کر،
اگر ایسا نہ کرےگا
توتجھ کو ندامت ہو گی
صحيح مسلم،حدیث#3635،
صحيح بخاری،حدیث#5090، سنن نسائي،حدیث#3232
جمعہ، 25 دسمبر، 2020
اہل جنت اور اہل جہنم
اہل جنت
اور اہل جہنم
حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
کیامیں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتا دوں؟
وہ دیکھنے میں کمزورو ناتواں
ہوتا ہے (لیکن اللہ کے یہاں اس کا مرتبہ یہ ہے کہ)
اگر کسی بات پر اللہ کی
قسم کھا لے تو اللہ اسے ضرور پوری کر دیتا ہے ۔
اورکیا میں تمہیں اہل جہنم کے متعلق نہ بتا دوں؟
(جہنم میں جائے گا) ہر بدخو،بدزبان، متکبراور سرکش
صحیح
بخاری، حدیث#4918،سنن ترمذی حدیث#، سنن ابن ماجہ،حدیث#4116
اتوار، 20 دسمبر، 2020
ذکر الہی کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ اور
حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جب بھی لوگ اﷲ تعالیٰ کے ذکر
کے لئے بیٹھتے ہیں
1۔ توفرشتے
انہیں گھیر لیتے ہیں۔
2۔اوراللہ کی رحمت ان پرچھا
جاتی ہے۔
3۔سکون اور
اطمینان ان پرنازل ہوتا ہے۔
اور اللہ تعالی ان کا ذکر اپنے ہاں فرشتوں میں کرتا ہے۔
صحيح مسلم حدیث نمبر 2700،سنن نسائی حدیث نمبر 3378