منگل، 9 مارچ، 2021
جمعہ، 19 فروری، 2021
بدھ، 10 فروری، 2021
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مقام
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا
آج کے دن تم میں سے کون روزہ دار
ہے؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں
پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:
آج کے دن تم میں سے کون جنازے کے
ساتھ گیا؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:
آج کے دن تم میں سے کس نے مسکین کو
کھاناکھلایا؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں نے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:
آج کے دن تم میں سے کس نے بیمار کی
پرسش کی یعنی عیادت کی؟
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:
میں نے
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا
جس میں یہ سب باتیں جمع ہوں وہ جنت
میں جائے گا
اتوار، 17 جنوری، 2021
مسلمان کےمسلمان پرحقوق
مسلمان کےمسلمان پرحقوق
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہےکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا:
ایک مسلمان کےدوسرے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں:
1۔سلام کا جواب دینا
2۔دعوت قبول کرنا
3۔جنازوں کے پیچھے چلنا
4۔مریض کی بیمار پرسی کرنا
5۔اورچھینکنے والے کی چھینک کا جوب دینا، بشرطیکہ وہ (اَلْحَمْدُ
لِلّٰهِ) کہے
متفق علیہ
منگل، 24 نومبر، 2020
پانچ چیزیں جو صرف نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا کی گئیں
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی
گئی تھیں۔
1۔ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی ہے۔
2۔اور تمام زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی (تیمم)کے لائق بنائی گئی۔ پس میری
امت کا جو انسان نماز کے وقت کو (جہاں بھی) پالے اسے وہیں نماز ادا کر لینی چاہیے۔
3۔ میرے لیے غنیمت کا مال حلال کیا گیا ہے۔ جومجھ سے پہلے کسی
کے لیے حلال نہ تھا۔
4۔ مجھے شفاعت عطا کی گئی۔
5۔ تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کے لیے مبعوث ہوتے تھے لیکن میں
تمام انسانوں کے لیے عام طور پر نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
صحيح
البخاري ، حدیث نمبر335