//////////////////

UNDER CONSTRUCTION

LightBlog
prophet لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
prophet لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 10 فروری، 2021

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مقام

فروری 10, 2021 0


‏‏‏‏ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

آج کے دن تم میں سے کون روزہ دار ہے؟

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں

پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

آج کے دن تم میں سے کون جنازے کے ساتھ گیا؟

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

آج کے دن تم میں سے کس نے مسکین کو کھاناکھلایا؟

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

آج کے دن تم میں سے کس نے بیمار کی پرسش کی یعنی عیادت کی؟

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

جس میں یہ سب باتیں جمع ہوں وہ جنت میں جائے گا

صحيح مسلم, حدیث نمبر: 6182, 2374

جمعرات، 31 دسمبر، 2020

نکاح کےلیے بہترین عورت

دسمبر 31, 2020 0

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ

 عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے

 اس کے مال کی وجہ سے

 اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے

 اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے

 اور اس کے دین کی وجہ سے

 اور تو دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر،

 اگر ایسا نہ کرےگا

توتجھ کو ندامت ہو گی

صحيح مسلم،حدیث#3635، صحيح بخاری،حدیث#5090، سنن نسائي،حدیث#3232

 


جمعہ، 25 دسمبر، 2020

اہل جنت اور اہل جہنم

دسمبر 25, 2020 0

اہل جنت اور اہل جہنم

حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

کیامیں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتا دوں؟

 وہ دیکھنے میں کمزورو ناتواں ہوتا ہے (لیکن اللہ کے یہاں اس کا مرتبہ یہ ہے کہ)

 اگر کسی بات پر اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ اسے ضرور پوری کر دیتا ہے ۔

اورکیا میں تمہیں اہل جہنم کے متعلق نہ بتا دوں؟

  (جہنم میں جائے گا) ہر بدخو،بدزبان، متکبراور سرکش

صحیح بخاری، حدیث#4918،سنن ترمذی حدیث#، سنن ابن ماجہ،حدیث#4116

منگل، 24 نومبر، 2020

پانچ چیزیں جو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا کی گئی

نومبر 24, 2020 0

پانچ چیزیں جو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا کی گئیں

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئی تھیں۔

1۔ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی ہے۔

2۔اور تمام زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی (تیمم)کے لائق بنائی گئی۔ پس میری امت کا جو انسان نماز کے وقت کو (جہاں بھی) پالے اسے وہیں نماز ادا کر لینی چاہیے۔

3۔ میرے لیے غنیمت کا مال حلال کیا گیا ہے۔ جومجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہ تھا۔

4۔ مجھے شفاعت عطا کی گئی۔

5۔ تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کے لیے مبعوث ہوتے تھے لیکن میں تمام انسانوں کے لیے عام طور پر نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔

صحيح البخاري ، حدیث نمبر335