//////////////////

UNDER CONSTRUCTION

LightBlog

منگل، 5 جنوری، 2021

عورتوں میں اچھی عورت؟

جنوری 05, 2021 0


حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ

" عورتوں میں اچھی عورت کون سی ہے؟

 آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

 ”وہ عورت

 جو اپنے شوہر کو جب وہ اسے دیکھے خوش کر دے

 جب وہ کسی کام کا اسے حکم دے

 تو (خوش اسلوبی سے) اسے بجا لائے

اپنی ذات اور اپنے مال کے سلسلے میں شوہر کی مخالفت نہ کرے کہ اسے برا لگے

سنن نسائي،حدیث نمبر: 3233


جمعرات، 31 دسمبر، 2020

نکاح کےلیے بہترین عورت

دسمبر 31, 2020 0

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ

 عورت سے نکاح چار چیزوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے

 اس کے مال کی وجہ سے

 اور اس کے خاندانی شرف کی وجہ سے

 اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے

 اور اس کے دین کی وجہ سے

 اور تو دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کر،

 اگر ایسا نہ کرےگا

توتجھ کو ندامت ہو گی

صحيح مسلم،حدیث#3635، صحيح بخاری،حدیث#5090، سنن نسائي،حدیث#3232

 


جمعہ، 25 دسمبر، 2020

اہل جنت اور اہل جہنم

دسمبر 25, 2020 0

اہل جنت اور اہل جہنم

حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

کیامیں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتا دوں؟

 وہ دیکھنے میں کمزورو ناتواں ہوتا ہے (لیکن اللہ کے یہاں اس کا مرتبہ یہ ہے کہ)

 اگر کسی بات پر اللہ کی قسم کھا لے تو اللہ اسے ضرور پوری کر دیتا ہے ۔

اورکیا میں تمہیں اہل جہنم کے متعلق نہ بتا دوں؟

  (جہنم میں جائے گا) ہر بدخو،بدزبان، متکبراور سرکش

صحیح بخاری، حدیث#4918،سنن ترمذی حدیث#، سنن ابن ماجہ،حدیث#4116

اتوار، 20 دسمبر، 2020

ذکر الہی کی فضیلت

دسمبر 20, 2020 0


حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ

 رسول اللہ نے فرمایا

جب بھی لوگ اﷲ تعالیٰ کے ذکر کے لئے بیٹھتے ہیں

1۔ توفرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں۔

2۔اوراللہ کی رحمت ان پرچھا جاتی ہے۔

3۔سکون اور اطمینان ان پرنازل ہوتا ہے۔

 اور اللہ تعالی ان کا ذکر اپنے ہاں فرشتوں میں کرتا ہے۔

صحيح مسلم حدیث نمبر 2700،سنن نسائی حدیث نمبر 3378


منگل، 15 دسمبر، 2020

مردے کے ساتھ قبر تک تین چیزیں جاتی ہیں۔

دسمبر 15, 2020 0

حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مردے کے ساتھ قبر تک تین چیزیں جاتی ہیں۔ پھر دو چیزیں لوٹ آتی ہیں اور اس کےساتھ ایک چیزباقی رہ جاتی ہے

 اس کے رشتہ دار

اس کا مال

 اور اس کے اعمال ساتھ جاتے ہیں ۔

پھر رشتہ دار، اور مال لوٹ آتے ہیں

اور صرف اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے۔

صحيح البخاري، حدیث نمبر: 6514، سنن ترمذی  ،حدیث نمبر 2379

ہفتہ، 5 دسمبر، 2020

شہادت کی فضیلت

دسمبر 05, 2020 0

شہادت ایک عظیم رتبہ اور بہت بڑا مقام ہے ۔اسے وہی خوش قسمت پاتے ہیں جن کے مقدر میں ہمیشہ کی کامیابی لکھی ہوتی ہے۔

قرآن پاک اور احا دیث مبار کہ میں بارہا شہادت کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔

قران پاک کی سورہ ال عمران میں اللہ تعالی فرماتا ہے


وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ[169] 

فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ[170] 

يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ[171]

 

اور ہر گز نہ سمجھنا ان لوگوں کوجو قتل کیے جاتے ہیں اللہ کی راہ میں(کہ وہ )مردہ ہیں۔ بلکہ وہ تو زندہ ہیں  اپنے رب کے پاس اور ان کو رزق مل رہا ہے (169)

خوش ہیں اس پر جو اللہ نے ان کو دیا اپنے فضل سےاور وہ خوش ہو رہے ہیں ان لوگوں سے جو (ابھی) نہیں پہنچے ان کے پاس انکے پچھلوں میں سے یہ کہ(قیامت کے دن)نہ ان پے کوئی خوف ہو گااور نہ وہ غمناک ہوں گے(170)

وہ خوش ہورہے ہیں اللہ کے انعام اور فضل سےاور(یہ)کہ بے شک اللہ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا(171)

سورۃال عمران، آیات 169 تا 171

بدھ، 2 دسمبر، 2020

قران میں انسانی نفس کی کتنی اقسام ہیں؟

دسمبر 02, 2020 0

قرآنِ پاک میں انسانی نفس کی تین اقسام کا ذکرآیاہے۔
نفس امارہ: یہ نفس انسان کو برائیوں پر ابھارتا اور آمادہ کرتا ہے۔اس کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ یوسف آیت نمبر 53 میں آیا ہے۔

وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي إِنَّ رَبِّي غَفُورٌ رَحِيمٌ

میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا۔ بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے وا ہی ہے، مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے، یقیناً میرا پالنے وا بڑی بخشش کرنے وا اور بہت مہربانی فرمانے وا ہے 


نفس لوامہ: یہ نفس انسان کو گناہ اور برائی ہو جانے پر ملامت کرتا ہے۔ ۔ اس کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ القیامہ آیت نمبر 2 میں آیا ہے۔

وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ

اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے وا ہو 


نفس مطمئنہ: ۔یہ انسان کو اطاعت الہی میں مطمئن رکھتا ہے اور خواہشات کی کشمش اور گناہوں کے خطرات سے دور رکھتا ہے۔

 اس کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ الفجر آیت نمبر 27  میں آیا ہے۔

 يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ

 اے اطمینان والی روح .

یہ نفس کی اعلی ترین قسم ہے۔ قیامت کے دن اطمینان والی روح سے کہا جائے گا کہ تو اپنے رب کی طرف لوٹ آ، اس حال میں کہ تو راضی ہے، پسند کی ہوئی ہے۔  پس میرے ( خاص) بندوں میں داخل ہو جا۔ اور میری جنت میں داخل ہو جا ۔


ہفتہ، 28 نومبر، 2020

اللہ تعالیٰ خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ثناء خواں ہے۔

نومبر 28, 2020 0

بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

اللہ تعالی سورة الاحزاب کی  آیت نمبر56میں فرماتاہے۔

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

بیشک اللہ اور ا س کے فرشتے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو

سورة الاحزاب, آیت 56

 

اس آیت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عظیم قدرومنزلت اورمرتبہ کا بیان ہے جو (آسمانوں) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے- آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردرودو سلام بھیجنا ایک ایسا عظیم عمل ہے جوخوداللہ  اور ا س کے فرشتے بھی کرتے ہیں۔اس لیے اللہ تعالٰی نے اہل ایمان بھی کو حکم دیا کہ وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ اور سلام بھیجیں۔

جمعہ، 27 نومبر، 2020

وہ شخص جس کے لیے جنت واجب ہے

نومبر 27, 2020 0


حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص یہ کہے

رَضيتُ باللهِ رَباً

وبالإسلامِ ديناً

وبمُحمدٍ نبياً
میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔

تو جنت اس کے لیے واجب گئی۔

سنن نسائی (حدیث نمبر: 3133)، صحيح مسلم(حدیث نمبر: 4879)

 

یہ ان تین سوالوں کے جواب ہیں جو قبر میں پوچھے جائیں گے۔یہ کلمات صبح، شام (فجراور مغرب کے وقت) تین تین مرتبہ  پڑھنے چاہییں۔

منگل، 24 نومبر، 2020

پانچ چیزیں جو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا کی گئی

نومبر 24, 2020 0

پانچ چیزیں جو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا کی گئیں

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئی تھیں۔

1۔ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی ہے۔

2۔اور تمام زمین میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی (تیمم)کے لائق بنائی گئی۔ پس میری امت کا جو انسان نماز کے وقت کو (جہاں بھی) پالے اسے وہیں نماز ادا کر لینی چاہیے۔

3۔ میرے لیے غنیمت کا مال حلال کیا گیا ہے۔ جومجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہ تھا۔

4۔ مجھے شفاعت عطا کی گئی۔

5۔ تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کے لیے مبعوث ہوتے تھے لیکن میں تمام انسانوں کے لیے عام طور پر نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔

صحيح البخاري ، حدیث نمبر335